Editorial Policy
Every step is taken to ensure that material submitted to the journal remains confidential while under review. Upon being received, all unpublished papers undergo the following process:
• The paper is presented to the Bunyād editorial board for initial review. Once the editorial board approves it, the next step begins. Otherwise, the author is informed and is given the right to appeal against the editorial decision.
• The paper is then sent to a national expert for a double-blind review. The changes suggested by the reviewer are conveyed to the author.
• The paper is then sent for double-blind evaluation to two international experts. If more modifications are suggested, the author is requested to modify the paper accordingly.
• Honorarium is presented to the national and international referees.
• After the approval of three experts, the article undergoes editing and formatting after which it is published.
بنیاد کے لیے جمع کروائے گئے مواد کو رائے دہی کے دوران صیغۂ راز میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ تمام مقالات موصول ہونے کے بعد درج ذیل عمل سے گزارے جاتے ہیں:
· تحقیقی مقالہ موصول ہوتے ہی ابتدائی رائے کے لیے بنیاد کے ادارتی بورڈ کو پیش کیا جاتا ہے ۔ مثبت ابتدائی رائے ملنے پر اگلا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
· بنیاد کے ادارتی بورڈ کی مثبت رائے کے بعد مقالہ ایک ملکی ماہر کو بھیجا جاتا ہے۔ مصنف اور ماہرین کی شناخت راز میں رکھی جاتی ہے۔ ملکی ماہر اگر کوئی کمی بیشی تجویز کرے تو مقالہ نگار سے اِن ہدایات کی روشنی میں نظر ثانی کی درخواست کی جاتی ہے۔
· اِس کے بعد مسودہ تفصیلی جائزے کے لیے دو غیر ملکی ماہرین کو ارسال کیا جاتا ہے ۔مصنف اور ماہرین کی شناخت راز میں رکھی جاتی ہے۔
· غیر ملکی ماہرین اگر کوئی کمی بیشی تجویز کریں تو مقالہ نگار سے ان ہدایات کی روشنی میں نظر ثانی کی درخواست کی جاتی ہے۔
· ملکی اور غیر ملکی ماہرین کو باضابطہ اعزازیہ پیش کیا جاتا ہے ۔
· تین ماہرین کی مثبت رائےکے بعد مقالے کی حتمی ایڈٹنگ اور فارمیٹنگ کی جاتی ہے اوروہ اشاعت کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔